بی بی ایم پی انتخابات میں بی جے پی کوشکست عاپ کامقصد۔ریڈی

RushdaInfotech August 2nd 2022 urdu-news-paper
بی بی ایم پی انتخابات میں   بی جے پی کوشکست عاپ کامقصد۔ریڈی

بنگلورو۔یکم اگست(سالارنیوز) عام آدمی پارٹی (عاپ) کے ریاستی صدر پرتھوی ریڈی نے کہا کہ آنے والے بی بی ایم پی انتخابات میں بی جے پی کوجڑسے اکھاڑپھینکنا عاپ کا اہم مقصد ہے۔ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے ریڈی نے اس خیال کا اظہارکیا اورکہا کہ پارٹی کے قیام کے 10/سال میں ہی عاپ نے ملک بھرمیں مقامی اداروں کے انتخابات میں جیت حاصل کی اور دوریاستوں میں حکومت قائم کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عاپ ملک بھرمیں تیزی کے ساتھ پھیلنے والی پارٹی ہے اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے ماڈل سے عوام متاثرہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی ایم پی کے انتخابات کااعلان کسی بھی وقت ہوسکتا ہے جس کے لئے عاپ نے پرچار کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے صدر بھاسکرراؤ ہوں گے اورکمیٹی میں مکھیہ منتری چندرو، کے منھائی،موہن داری،لکشمی کانت راؤشامل رہیں گے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ پرچار کمیٹی کارپوریشن پرقبضہ کرنے ہرممکن کوشش کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عاپ کے ریاستی نائب صدر وپرچار کمیٹی کے صدربھاسکر راؤ نے کہا کہ عوام کی جانب سے وصول کردہ ٹیکس کو عوام کی بہبود کے لئے استعمال کرناچاہئے۔


Recent Post

Popular Links