کیامسعود اورفاضل کے اہل خانہ ہمدردی کے لائق نہیں ہیں وزیراعلیٰ بسواراج بومئی سے دنیش گنڈوراؤ کا سوال

RushdaInfotech August 2nd 2022 urdu-news-paper
کیامسعود اورفاضل کے اہل خانہ ہمدردی کے لائق نہیں ہیں  وزیراعلیٰ بسواراج بومئی سے دنیش گنڈوراؤ کا سوال

بنگلورو۔یکم اگست(سالارنیوز) کے پی سی سی کے سابق صدر دنیش گنڈوراؤنے وزیراعلیٰ بسواراج بومئی کے نام ایک کھلاخط روانہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیاجنوبی کنڑا ضلع میں قتل کئے گئے مسعود اورفاضل آپ کی ہمدردی کے لائق نہیں ہیں۔وزیراعلیٰ کو روانہ خط میں دنیش گنڈوراؤ نے یہ سوال کیا اور کہا کہ بومئی کو عہدہ قسمت سے ایڈی یورپا کی مہربانی سے ملا ہے اوروہ کرناٹک کے 6.50 کروڑ عوام کے وزیراعلیٰ ہیں توکیا مسعود اور فاضل کے اہل خانہ ہمدردی کے لائق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے قتل کردہ پراوین کے گھرکا دورہ کرکے ان کے اہل خانہ کو دلاسہ دیا اور 25/لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا لیکن اسی طرز پرقتل کئے گئے مسعود اور فاضل کے گھر جاکران کے اہل خانہ کودلاسہ دینا وزیراعلیٰ نے مناسب نہیں سمجھا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے آبائی علاقہ میں پنجار طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان اکثریت میں ہیں جہاں گنیش اتسوا،عرس محرم وغیرہ کے دوران ہندومسلم اتحاد کی مثال قائم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ساحلی اضلاع میں بھی ہندومسلم یکجہتی کے مراکز تھے لیکن حالیہ چندسالوں سے یہاں فرقہ پرست تنظیموں نے سراٹھایا ہے۔


Recent Post

Popular Links