:اعلانات و مراسلات: ……

RushdaInfotech July 29th 2022 urdu-news-paper
:اعلانات و مراسلات: ……

محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کے درس کا سلسلہ تقریباً 70 سالوں سے چل رہا ہے۔ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے تفسیر شروع ہوتی ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا بہترین انتظام ہے۔(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلور۔ (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں تفسیر کلام پاک کا بابرکت سلسلہ ہر جمعہ بعد نماز عشاء جاری ہے جس میں مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔(محمد افسر،صدر)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ 29جولائی بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگربنگلور میں تفسیر قرآن کریم کی بابرکت مجلس منعقد ہے۔ جس میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی، خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر تفسیر بیان کریں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے شرکت کی پرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مجلس قرآن مجید
بنگلور۔(راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ بمن ہلی بنگلور میں گزشتہ کئی سالوں سے مجالس تفسیر قرآن مجید کا مبارک سلسلہ جاری ہے۔ مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر،بنگلورو صدر جمعیۃ علماء کرناٹک بروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے حالات حاضرہ کی روشنی میں قرآن مجید کی تفسیر فرمائیں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ مستورات کے لئے بھی پردہ کا معقول انتظام ہے۔(سکریٹری)
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست)مؤرخہ 29جولائی بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلور مولانا احمد اللہ خان مظہر صدیقیؒ کے فرزند امین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔
(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور(
خانقاہ وارثیہ کا قافلہ حضرت حیدر علی کے عرس میں شریک
بنگلورو۔(راست) سکریٹری سید شبیر حسین وارثی نے اطلاع دی ہے کہ 246ویں عرس حضرت نواب حیدر علی بہادر میں شرکت کرنے صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی سرپرستی میں صندل خانقاہ وارثیہ سے نکل کر سری رنگ پٹن مسجد اقصیٰ پہنچے گا۔ وہاں سے صندل گشت کرتا ہوا درگاہ پہنچے گا۔ پھول چادر اور صندل چڑھانے کے بعد دعا وسلام پیش ہوگا۔تمام عاشقان ٹیپو سلطانؒ وعاشقان حیدر علی خان بہادرؒ کے عرس میں شرکت کی گزارش ہے۔
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست) مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے۔ جس میں مولانا الشاہ مفتی سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ ذکر کی محفل کے بعد دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے پر خلوص گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو۔ (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی سے تشریف لا رہے ہیں اور حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر آسان اور دلکش انداز میں قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
(صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)
حضرت مولانا اکبرشریف صاحب ندوی کاخطاب
بنگلورو۔(راست) محمد عبدالسبحان بی ٹی ایم لے آؤٹ وزڈم انٹر نیشنل اسکول میں بروز جمعہ بتاریخ 29 جولائی 2022 کو حضرت مولانا اکبر شریف ندوی شیخ الحدیث دارالعلوم شاہ ولی اللہ کا نماز جمعہ سے قبل ٹھیک1 بجے خطاب ہوگا۔ اور1:40بجے نماز جمعہ اداکی جائے گی۔ تمام احباب سے شرکت کی گذارش ہے۔(ذمہ داران مسجد،عبدالسبحان)


Recent Post

Popular Links