تلنگانہ اُردوجرنلسٹس فورم کا دوسوسالہ جشن اردوصحافت، 31جولائی کو صحافیوں کی تہنیتی تقریب

RushdaInfotech July 29th 2022 urdu-news-paper
تلنگانہ اُردوجرنلسٹس فورم کا دوسوسالہ جشن اردوصحافت، 31جولائی کو صحافیوں کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد:28جولائی(یواین آئی) صدرتلنگانہ اردوجرنلسٹ فورم متحدہ ضلع محبوب نگر(تلنگانہ)جناب محمدعبدالرافع ذکی قادری اورممتاز عالم دین مولانامحمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سکریٹری کل ہندسنی علماء مشائخ بورڈنے اپناایک مشترکہ صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بھارت میں اردوصحافت کے دوسوسال کی تکمیل کی مسرت میں محبوب نگر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تلنگانہ اردوجرنلسٹ فورم متحدہ ضلع محبوب نگرکے زیراہتمام31جولائی کودس بجے دن تادوپہر2بجے دن علیس کنونشن ہال (علیزمارٹ کے اوپری حصہ)رائچورروڈمحبوب نگرمیں صحافیوں کاتہنیتی جلسہ ہوگاجس میں متحدہ ضلع محبوب نگر(محبوب نگر،ناگر کرنول، گدوال، نارائن پیٹ،ونپرتی) میں کام کرنے والے صحافیوں کو ایوارڈس،سپاس نامے دیئے جائیں گے اور ان کی گلپوشی و شال پوشی کی جائے گی۔ مہمانوں کوبھی ایوارڈزدیئے جائیں گے۔ پروگرام کی صدارت،صدرفورم محمدعبد الرافع ذکی قادری کریں گے۔بہ حیثیت مہمانانِ خصوصی ریاستی وزیر سیاحت سرینواس گوڑ،رکن پارلیمان محبوب نگر سرینواس ریڈی، کیسی نرسمہلوصدرنشین مجلس بلدیہ محبوب نگر،سابق وزیرڈاکٹرلکشما ریڈی رکن اسمبلی جڑچرلہ،رکن اسمبلی وینکٹیشورریڈی،ضلع کلکٹر ایس وینکٹ راؤ، وینکٹیشورلو ضلع مہتمم پولیس، عامرعلی خان نیوزایڈیٹرروزنامہ سیاست، چیف ایڈیٹر روزنامہ اعتمادالحاج بُرہان الدین اویسی، عزیز احمدجوائنٹ ایڈیٹرروزنامہ اعتماد، جلیل احمد ایڈیٹراِنچیف روزنامہ منصف، محمدعبدالرحمٰن (منصف)، احمدعلی خان مدیراعلیٰ روز نامہ رہنمائے دکن، محمد شہاب الدین پاشاہ ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا، سیدمُعِزُالدین قادری سجادہ نشین شرکت کریں گے۔مہمانانِ اعزازی قاضی سیدشاہ غوث محی الدین قادری چشتی صدرقاضی ضلع محبوب نگروصدرکل ہندسنی علماء مشائخ بورڈ، محمدامتیاز اسحاق صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن، سی نظام پاشاہ چیرمین ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سوسائٹی بینک، وینکٹیشورلو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن،محمد مقصود ڈائریکٹرسٹی انڈیاہوں گے۔داعیان محمدعبدالسمیع سرپرست فورم، الحاج محمد رفیق احمدقادری سرپرست فورم، الحاج ناصربن احمدباہیال عرف بابر شیخ نقشبندی سرپرست فورم، ممتازاین آرآئی الحاج سید وحیدالدین صدرانٹرنیشنل جرنلسٹ فورم،حافظ منصورعلی خان چیف ایڈیٹرادراک وسرپرست فورم نے متحدہ ضلع کے صحافیوں سے وقت مقررہ شرکت کی خواہش کی ہے، پانچ منتخبہ بزرگ اردوادبی شعراء کوبھی فورم کی جانب سے تہنیت پیش کی جائے گی۔


Recent Post

Popular Links