دہلی میں منکی پاکس کے متاثرین ملنے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

RushdaInfotech July 25th 2022 urdu-news-paper
دہلی میں منکی پاکس کے متاثرین ملنے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

نئی دہلی:24 جولائی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے دہلی میں منکی پاکس کے متاثرین پائے جانے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے اتوار کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ دہلی کے رہنے والے ایک 34 سالہ شخص کو لوک نائک اسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ معاملے کے طور پر الگ تھلگ رکھا گیا تھا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، پونے نے اس شخص کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔


Recent Post

Popular Links