تلنگانہ میں ایک بار پھر سیلاب جیسی صورتحال، 3 /افراد جاں بحق
RushdaInfotech
July 24th 2022
urdu-news-paper

تلنگانہ:23جولائی(ایجنسی)تلنگانہ میں دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں دوسری بار زبردست بارش کے ساتھ سیلاب جیسی صورتحال دیکھی جا رہی ہے،کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے نالوں، جھیلوں اور آبی ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حیدرآباد اور کچھ دیگر اضلاع میں ہو رہی مسلسل بارشوں نے نشیبی علاقوں میں پانی بھر دیا ہے، جس سے سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے اور معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ بارش سے متعلقہ واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا۔ ہفتہ کی صبح ورنگل قصبہ میں ایک عمارت کے منہدم ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع میدک کے فلڈ زون میں ایک موٹر سائیکل سوار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے ہلاک ہو گیا۔