مسلم خلا باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل
RushdaInfotech
July 21st 2022
urdu-news-paper

دبئی:20جولائی (ایجنسی)سوشیل میڈیا پر آج کل ایک مسلم خلاباز کی خلائی اسٹیشن میں نماز ادا کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔اس ویڈیو کو ’ساؤتھ ایشین جرنل‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نماز پڑھتے دکھائی دینے والا خلا باز ڈاکٹر شیخ مصظافر شکور کا تعلق ملائیشیا سے ہے جس نے آج سے کئی سال قبل خلا میں سفر کر کے اپنا نام مسلم خلابازوں کی فہرست میں درج کروایا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خلائی شٹل کو قازقستان سے روانہ کیا گیا تھا اسی لیے یہ مسلم خلاء باز قازقستان کے مقامی وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے خلائی اسٹیشن میں 5 وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتا تھا۔