نوپور شرما کے تعلق سے دھمکی دینے کے معاملے میں پوٹلہ بند

RushdaInfotech July 17th 2022 urdu-news-paper
نوپور شرما کے تعلق سے دھمکی دینے کے معاملے میں پوٹلہ بند

بھیلواڑہ: 16 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں اسٹیٹس لگانے پر ایک نوجوان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے کے تعلق سے قصبہ پوٹلہ بندرہا۔اس معاملے کو لے کر سرو ہندو سماج مشتعل ہوگیا اور اس کے خلاف آج پوٹلہ بند رکھا گیا۔پوٹلہ کے تمام کاروباری ادارے بند رہے۔ اس دوران پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وسیع انتظامات کیے اور اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ تاہم اس دوران کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی۔سرو ہندو سماج کی میٹنگ ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سب ڈویژنل افسر کو ایک میمورنڈم دیا جائے گا جس میں ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔


Recent Post

Popular Links