اعلانات ومراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) بروز اتواربعد نماز ظہر”مسجد کوثر“ کوثر نگر بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی خطیب مسجد بیوپاریاں،شیواجی نگر،بنگلور تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ تمام برادران اسلام سے اور خصوصاً اہل محلہ سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر، بنگلو ر)
خانقاہ وارثیہ میں 41واں جشن عید غدیر
بنگلورو۔(راست)ہر سال کی طرح امسال بھی خانقاہ وارثیہ میں 41 واں جشن عید غدیر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی سرپرستی میں بروز اتوار17جولائی بعد نماز مغرب منعقد ہے، جس کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ بعد ازذکر درود پاک کے جشن عید غدیر پر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی کی تقریر ہوگی۔حضرت علی ابن ابو طالب کی منقبت پیش ہوگی۔نذر شریف دعا وسلام کے بعد تمام کیلئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔(سید شبیر حسین،سکریٹری)
سخا بیت المال کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو۔(راست) بروز اتوار 17جولائی صبح 10بجے تا ظہرمسجدمحمدیہ،کے جی ہلی بنگلور میں مولانا ارشاد احمد رشادی کے زیر نگرانی سخا بیت المال بنگلور کا مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور عورتوں کے لئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مند حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ (عبد الحفیظ رشادی)
مسجد منہاج میں تفسیر قرآن
بنگلورو۔(راست) مسجد منہاج،منہاج نگر،بنشنکری،بنگلور میں بروز اتوار17جولائی بعد نماز ظہر مفتی تاج الدین مکی تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیر قرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں۔ (سید تاج الدین:9845064970)
مولانا شاکر اللہ کی تفسیر قرآن مجید
بنگلورو۔(راست)بروز اتوار17جولائی بعد نماز مغرب مسجد مکرم، گروپن پالیہ، ٹی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا شاکر اللہ رشادی، خطیب وامام مسجد مکرم وعیدگاہ بلال قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔ (مجلس منتظمہ)