ابھی کورونا وبا ختم نہیں ہوئی:عالمی ادارہئ صحت
RushdaInfotech
July 14th 2022
urdu-news-paper

جنیوا:13جولائی (ایجنسی) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یہ بات تشویش کا باعث ہے کہ کورونا کے معاملات لگاتار بڑھ رہے ہیں، جس سے نظام صحت اور طبی اہلکاروں پر دباؤ پڑ رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کی ہے کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے،کیونکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے نئے معاملوں میں 30 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہونام نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسوں کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ کووڈکی وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یہ بات تشویش کا باعث ہے کہ کورونا کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں، جس سے نظام صحت اور طبی اہلکاروں پر دباؤ پڑ رہا ہے۔