پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 49ویں دن بھی مستحکم رہیں

RushdaInfotech July 10th 2022 urdu-news-paper
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 49ویں دن بھی مستحکم رہیں

نئی دہلی، 9جولائی (یو این آئی) بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتوں کو لگاتار 49ویں دن بھی مستحکم رکھا گیا۔جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی تھی۔تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی بڑی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 107.02 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.01 فیصد کمی کے ساتھ 104.80 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔


Recent Post

Popular Links