ڈپٹی کمشنر نے یکوتھم پارک کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا

RushdaInfotech July 4th 2022 urdu-news-paper
ڈپٹی کمشنر نے یکوتھم پارک کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا

چکبالاپور:3جولائی (محمد جیلانی۔نامہ نگار)شہر کے کندوار تالاب کے قریب 8.1کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے یکو تھم پارک کو اگلے دو ماہ میں عوام کیلئے منسوب کردیاجائے گا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر آرلتا نے گزشتہ روز پارک کے تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد کہی۔انہوں نے بتایا کہ کے آرا یس کی طرز پر تعمیر ہورہے اس پارک کی جانب عوام کو راغب کرنے کیلئے یہاں ماحولیات دوست پارک بنایا جارہا ہے جوضلع بھر کا خوبصورت پارک تصور کیا جارہا ہے۔اس پارک میں جم،واکنگ پاتھ، بزرگوں کو بیٹھنے کیلئے آرام گاہ،میوزکل فاؤنٹین،بوٹنگ، پل، مقامی کلچرل پروگراموں کو اہمیت سمیت مزید سیاحوں اور مقامی لوگوں کیلئے یہ ایک بہترین پارک ثابت ہوگا۔اس سلسلہ میں جلد از جلد تعمیری و دیگر کاموں کو انجام دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آر لتا نے متعلقہ حکام کو ہدایت اور مشورے بھی دئے۔ انہوں نے شہر کے منسپل بس اسٹانڈ کے عقب میں موجود چنیا پارک کا بھی جائزہ لیااور اس طرح سے منسپل لے آؤٹ سمیت کئی پارکوں میں پاکی و صفائی و دیگر کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سنتوش کمار،منسپل پروجیکٹ ڈائرکٹر رینوکا،منسپل صدر آنند ریڈی،منسپل کمشنر مہینتش کے علاوہ متعلقہ افسرا و رکونسلرس موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links