مالور تعلقہ کے کن شٹہلی میں ایک روزہ جلسہ ئ سیرت النبی ؐ واصلاح معاشرہ

RushdaInfotech July 4th 2022 urdu-news-paper
مالور تعلقہ کے کن شٹہلی میں ایک روزہ جلسہ ئ سیرت النبی ؐ واصلاح معاشرہ

مالور:3جولائی (عظمت اللہ خان۔نامہ نگار)2جولائی بروزہفتہ بعد نمازمغرب کن شٹہلی مالورتعلقہ میں ایک روزہ جلسہ سیرت النبیؐ واصلاح معاشرہ منعقدکیا گیا۔صدارت مولاناکلیم اللہ باقوی کولارنے کی۔نظامت مولانااقبال عادل مظاہری امام وخطیب جامع مسجدکن شٹہلی نے کی۔خصوصی خطاب مولاناعبداللہ سالم قمر قاسمی چترویدی نے کیا۔حضرت نے سیرت النبیؐ اور سیرت عائشہ رضی اللہ عنہاپر جامع کلام فرمایا۔ گنگا جمنی تہذیب اورآپسی بھائی چارہ کے عنوان پر مولانااحمدعلی بیگ قاسمی چیرمین زی یو گروپ نے گفتگوکی۔ آغاز قاری فیاض قاسمی کی تلاوت قرآن اور قاری شہباز خان فاروقی کی نعت سے ہوااور آخرمیں مولاناکلیم اللہ کی دعا پرجلسہ کااختتام ہوا۔اس موقع پرقرب وجوار کے علما کرام اور ائمہ مساجدکے علاوہ گاؤں کے نوجوان اورذمہ دارحضرات بھی شریک جلسہ رہے۔نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ مستورات بھی اخیرتک شریک رہیں۔


Recent Post

Popular Links