سپریم کورٹ میں نوپور شرما کی سخت سرزنش:بی جے پی ملک سے مانگے معافی: ایوب سرجن

RushdaInfotech July 3rd 2022 urdu-news-paper
سپریم کورٹ میں نوپور شرما کی سخت سرزنش:بی جے پی ملک سے مانگے معافی: ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ۔2جولائی(یواین آئی) پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے سپریم کورٹ کے ذریعہ گستاخ رسول ؐ نوپور شرما پر کی گئی سخت سرزنش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عدلیہ کا وقار بڑھا ہے۔بی جے پی کو چاہئے کہ عدلیہ کی سرزنش کے بعد وہ ملک سے معافی مانگے اور نفرت پھیلانے والوں پر قدغن لگائے۔ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ عدلیہ نے نوپور شرما کی رٹ پر سماعت کے دوران دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ادے پور واقعہ کے لئے نوپور شرما کی متنازعہ بیان بازی ذمہ دار ہے۔سپریم کورٹ نے جس طرح سے مذکورہ معاملے پر دہلی پولیس کے ذریعہ مناسب کارروائی نہ کرنے پر پھٹکار لگائی ہے،اس سے یہ واضح ہو گیا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے نوپور شرما کے بیان پر سخت کارروائی کرنے کے برعکس جان بوجھ کر پرہیز کیا۔شایدبی جے پی نے نوپور شرما کے بیان کو سنجیدگی سے لے کر کارروائی کی ہوتی تو اس پر ردعمل نہ ہوتا،لیکن بی جے پی نے پولرائزیشن کی سیاست کے تحت سنجیدگی سے نہ لے کر جان بوجھ کر اس کی تشہیر ہونے دی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی تنقید کے بعد اب بی جے پی ملک سے معافی مانگے اور فوراً نفرت کی سیاست پر قدغن لگائے۔


Recent Post

Popular Links