موبائل فون کا موجد بھی تنگ آگیا،فون کے آلات ترک کرنے کا مشورہ
RushdaInfotech
July 3rd 2022
urdu-news-paper

نیویارک، 2جولائی (ایجنسی) موبائل فون کے منفی استعمال کے حوالے سے بحث ہرجگہ جاری رہتی مگر یہ بات حیران کن ہے کہ انسانی رابطوں کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے اس آلے کا موجد بھی اس کے بے جا استعمال سے تنگ آگیا ہے۔امریکی اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق دُنیا کے پہلے موبائل فون کے موجد نے صارفین کی جانب سے فون پر وقت ضائع کرنے پرحیرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کا زیادہ استعمال نہ کریں اور مشورہ دیا کہ وہ سادہ اور فون کے بغیر والی زندگی سے لطف اندوز ہوں۔ فون پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے وقت اور زندگی کا بہتر استعمال کریں۔