تریپورہ ضمنی انتخاب نتائج: کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر’بھاجپانواز غنڈوں‘ کا حملہ، ریاستی صدر زخمی

اگرتلہ-26جون (ایجنسی)تریپورہ میں ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی ماحول کشیدہ ہو گیا- کانگریس کے ریاستی صدر دفتر پر حملہ کیا گیا ہے- الزام ہے کہ تریپورہ میں بی جے پی کے زر خرید کارکنوں نے کانگریس کے دفتر پر حملہ کیا- تریپورہ کانگریس کے صدر بیراجیت سنہا اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں - تاہم بی جے پی نے الزامات کی تردید کی ہے-غور طلب ہے کہ بپلب کمار دیب کے کابینہ وزیر سدیپ وزیر اعلیٰ سے اختلاف کے بعد اپنی پرانی پارٹی کانگریس میں واپس آگئے ہیں - وہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار کے طور پر فتح یاب ہوئے- تریپورہ میں بی جے پی نے سورما، ٹاؤن باردوولی اور یوراج نگر سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے- اگرتلہ سیٹ سے صرف کانگریس امیدوار سدیپ رائے برمن جیت پائے ہیں - تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے انہیں جیت پر مبارکباد دی، لیکن اس کے فوراً بعد بدامنی پھیل گئی-الزام ہے کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ شرپسندوں نے اگرتلہ میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا- پارٹی آفس کا فرنیچر توڑ دیا گیا، یہاں تک کہ لیڈروں کو مارا پیٹا گیا ہے- تریپورہ ریاستی کانگریس کے صدر کو بھی نہیں بخشا گیا- ان کا سر پھٹ گیا ہے، تاہم بی جے پی نے ان الزامات کی تردید کی ہے-خیال رہے کہ تریپورہ میں چار اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں برسر اقتدار بی جے پی نے وزیر اعلیٰ مانک شاہ کی باردوولی سیٹ سمیت تین سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے، جبکہ کانگریس نے اگرتلہ اسمبلی حلقہ کی پروقار سیٹ جیت لی ہے- اگرتلہ کا نتیجہ جاری کئے جانے کے بعد کانگریس دفتر پر حملہ کیا گیا-