کانگریس لیڈروں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

RushdaInfotech June 24th 2022 urdu-news-paper
کانگریس لیڈروں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چکبالاپور:23جون)نامہ نگار(ضلع کے نئے تعلقہ منچن ہلی کی حدود میں آنے والے جربنڈہلی قریہ میں راجیو گاندھی ہاؤزنگ اسکیم کے تحت منظور کئے گئے گھروں کے منظوری نامہ کے کاغذات کے فوٹو فریم کو نقصان پہنچانے اور پھینکے کے الزام میں ضلع پنچایت کے سابق رکن پی این پرکاش سمیت 4/افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرام پنچایت صدر ایچ وی سری ناتھ اور پی ڈی او منے گوڈا کی شکایت پر پولیس نے پرکاش سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلع پنچایت کے سابق ممبر پی این پرکاش سمیت چار افراد نے اس قریہ کے 27مستحقین کو حکومت کی جانب سے ہال ہی میں مقامی ایم ایل اے ا ور ریاستی وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے بنگلور میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرطلب کرکے فوٹو فریم کے ساتھ منظوری نامہ کے کاغذات حوالے کئے تھے۔اس فریم میں وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی،ضلع انچارج وزیر ایم ٹی بی ناگراج،وزیر برائے ہاؤزنگ وی سومنااورمقامی ایم ایل اے ڈاکٹر کے سدھاکر کی تصویریں بھی ان سرکاری کاغذات میں پرنٹ کردئے گئے تھے،جس کے سبب پی این پرکاش اوران کے ساتھیوں نے ان تمام فوٹوفریمس اور سرکاری کاغذات کوتوڑ پھوڑ کرباہرپھینک دیا۔ سرکاری کام کاج میں مداخلت کرنے اور رکاوٹ کھڑی کرنے کے الزام میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔ضلع پنچایت کے سابق ممبر پی این پرکاش کی گرفتاری پر ضلع کانگریس کمیٹی کی نگرانی میں منچن ہلی پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی حکومت اور مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر کے سدھاکر کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پولیس افسروں پر ان کے ہاتھ کی کٹھ پتلی بن کر کام کرنے کا الزام لگایا۔اس دوران کانگریس پارٹی کے تمام لیڈروں نے بھی پولیس اور دیگر افسروں کے رویہ پر سخت ناراضی ظاہر کی اور کے پی سی سی صدر شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدرامیا کو اس سلسلہ میں مکمل تفصیلات کے ساتھ شکایت کرنے کی وارننگ دی۔اس موقع پر ضلع کانگریس صدر کی کیشوا ریڈی،سابق ایم ایل اے ایس ا یم منی اپا،کھادی بورڈ کے سابق چیرمین این رمیش،کے پی سی سی رکن ونئے شیام،منے گوڈا،ضلع جنرل سکریٹری سریش،بلاک صدر جئے رام،تعلقہ اقلیتی یونٹ کے صدر سمیع اللہ،ضلع سوشیل میڈیا صدر شاہد عباس اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links