تنگابھدرا منصوبے کے تحت دسمبر کے اخیر تک تما م قریوں کو نلوں کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی :سری راملو

RushdaInfotech June 24th 2022 urdu-news-paper
تنگابھدرا منصوبے کے تحت دسمبر کے اخیر تک  تما م قریوں کو نلوں کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی :سری راملو

ملکالمورو:23جون (سالارنیوز)تنگابھدرا پچھلے پانی کے منصوبے کے تحت رواں سال دسمبر کے اخیر تک حلقے کے تمام قریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بی سری راملو نے کہی۔انہوں نے یہاں ہوسپیٹ کے قریب تنگابھدرا پچھلے پانی منصوبے کے تعمیری کام کا مقامی گرام پنچایت کے صدر اورنائب صدر کے ساتھ جائزہ لینے کے بعد کہاکہ حلقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراہونے جارہاہے،تنگا بھدر اپچھلے پانی کے منصوبے کا تعمیری کام تکمیل کے مرحلے میں ہے۔پائپ لائن کی تنصیب کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔تمام قریوں میں اوور ہیڈ ٹینک تعمیرکرکے نل ڈالے جارہے ہیں۔آئندہ چند ہی دنوں میں تعمیری کام مکمل ہونے والاہے اور دسمبر کے اخیرتک حلقے کے تمام قریوں کو پینے کا پانی فراہم کیاجائے گا۔اس منصوبے سے جڑے تمام تعمیر ی کام تکمیل کے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے آبی ذخیرہ میں پانی کی مقدار بھی زیادہ ہوچکی ہے،جس سے جاک ویل کے قریب کئے جارہے تعمیری کاموں میں رکاوٹ کھڑی ہورہی ہے۔مقررہ وقت سے قبل بھدرا نالے کو پانی بہاکر جاک ویل کے قریب کئے جا رہے تعمیری کام مکمل کرلئے جائیں گے۔سری راملو نے مزید کہاکہ انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق تنگا بھدرا پچھلے پانی منصوبے کے تعمیری کام کی تکمیل کیلئے پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیاگیاہے۔تقریباً 2,100 کروڑ روپئے کی لاگت سے یہ تعمیری کام کیاجارہاہے،اسی حکومت کے دوران تعمیری کام مکمل کرکے حلقے کے عوام پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پرملکالمور و منڈل صدر پی ایم منجوناتھ،نائکناہٹی منڈل کے صدر ای رام ریڈی،ٹاؤن پنچایت کے صدر لکشمن سمیت حلقے کی مختلف گرام پنچایتوں کے صدور ونائب صدور موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links