اگنی پتھ:فوج کے اندر آر ایس ایس کی توسیع کی سازش:کمار سوامی

RushdaInfotech June 24th 2022 urdu-news-paper
اگنی پتھ:فوج کے اندر آر ایس ایس کی توسیع کی سازش:کمار سوامی

ہاسن:23جون(سالارنیوز)اگنی پتھ منصوبے کے ذریعے سنگھ پریوار کے لوگوں کو فوج میں داخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس منصوبے کے ذریعے فوج میں بھی آر ایس ایس کی توسیع کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔یہ بات سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔انہوں نے یہاں اپنے ایک قریبی حامی کے ہاں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”اگنی پتھ“منصوبے کے نفاذ کے تعلق سے کب اور کہاں بحث کی گئی تھی؟پارلیمنٹ میں ہویا فو ج کے تعلق سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ہو کہیں بھی بات نہیں کی گئی،یہاں تک کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ بھی تبادلہ ئ خیال نہیں کیاگیا۔ملک کے حفاظتی معاملات میں اس طرح کی من مانی ناقابل قبول ہے۔اپنے خفیہ ایجنڈے کے تحت ملک کی فوج میں عارضی طور پر فوجیوں کا تقرر کہاں تک درست رہے گا؟۔بی جے پی حکومت کے اس فیصلے سے ملک کے حفاظتی نظام کو دھکہ پہنچے گا۔ملک کے وزیر اعظم نے میسور پہنچ کر عالمی یوم یوگا کے موقع پر عوام کے ساتھ یوگا پروگرام میں حصہ لیاہے،اس کیلئے وزیر اعظم کو مبارکباد ضرورر دیناچاہیں گے،مگر بنگلور کے کوماگٹہ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ملک میں ان سے قبل جن عظیم شخصیتوں نے کام کیاہے،انہیں یاد نہیں کیا،اس کا انہیں افسوس ضرور ہے۔ ایک باوقار عہدے پرفائز رہ کر سما ج میں ان سے قبل خدمات انجام دے چکے افراد کی یاد تازہ کرنی چاہئے تھی،صرف پارٹی کی حدتک کام کرناوزیر اعظم کے عہدے کو زیب نہیں دیتا۔کما ر سوامی نے کہاکہ آزادی کے بعد ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے اس وقت کی زراعت اور صنعت کی ترقی کیلئے بہت کچھ کیاہے۔ بنگلور میں 33ہزار کروڑ روپئے کی لاگت کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیاہے، اس میں صرف نریندر مودی کا کوئی رول نہیں ہے،پچھلی حکومتوں کی طرف سے کی گئی کوششوں کا نتیجہ ہے۔


Recent Post

Popular Links