مودی حکومت کو ہر حال میں اگنی پتھ اسکیم رد کرنی ہوگی: راہل گاندھی

RushdaInfotech June 23rd 2022 urdu-news-paper
مودی حکومت کو ہر حال میں اگنی پتھ اسکیم رد کرنی ہوگی: راہل گاندھی

نئی دہلی-22جون(ایجنسی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کانگریس دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم معاملے پر مودی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا- انھوں نے کہا کہ جو آخری راستہ تھا، حب الوطنی کا، آرمی کا، فورس کا……اس راستے کو بھی انھوں نے بند کر دیا ہے- وہ (بی جے پی)ایک رینک، ایک پنشن کی بات کرتے تھے، لیکن اب نہ رینک، نہ پنشن ہے- نوجوان سخت محنت کریں گے اور اپنے گھروں کو واپس جائیں گے- ایک بار سبکدوش ہونے کے بعد انھیں کوئی روزگار نہیں ملے گا- وہ ملک کی فوج کو کمزور کر رہے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ وہ نیشنلسٹ ہیں - پی ایم نریندر مودی کو اگنی پتھ منصوبہ کو واپس لینا ہوگا- ہندوستان میں نوجوان جانتے ہیں کہ ملک کو مضبوط کرنے کیلئے سچی حب الوطنی کی ضرورت ہوتی ہے-راہل گاندھی نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آج چین کی فوج ہندوستان کی زمین میں بیٹھی ہے-
ہزار کلومیٹر کی زمین چین نے ہم سے چھینی ہے- اس بات کو حکومت ہند نے خود مانا ہے- راہل گاندھی نے کہا کہ فوج کو مضبوط کرنے کی جگہ یہ فوج کو کمزور کر رہی ہے- اس کا نتیجہ تب آئے گا جب جنگ ہوگی- راہل گاندھی نے کہا کہ جو بات میں کہہ رہا ہوں، اسے یاد رکھنا- یہ لوگ ملک کا نقصان کر رہے ہیں -واضح لفظوں میں کہا کہ میں نے زرعی قوانین کیلئے بھی کہا تھا کہ حکومت کو بل واپس لینا ہوگا، وہی بات میں اس اگنی پتھ منصوبہ کو لے کر کہہ رہا ہوں - اصلی حب الوطنی فوج کو مضبوط کرنے کی ہوگی نہ کہ کمزور کرنے کی- راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ ہم اس منصوبہ کو بھی ہر حال میں رد کروائیں گے-


Recent Post

Popular Links