سونیا نے انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ کو پوچھ گچھ ملتوی کرنے کیلئے خط لکھا

RushdaInfotech June 23rd 2022 urdu-news-paper
سونیا نے انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ کو پوچھ گچھ ملتوی کرنے کیلئے خط لکھا

نئی دہلی-22جون (یو این آئی) کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بدھ کو انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو خط لکھ کر اپنی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے نیشنل ہیرالڈ کیس میں ان سے پوچھ گچھ کو کچھ ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کی-نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی23جون یعنی جمعرات کو محترمہ گاندھی سے پوچھ گچھ کرے گی-اس سے ایک دن پہلے محترمہ گاندھی نے ای ڈی کو خط لکھ کر پوچھ گچھ کیلئے دن کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے -کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے آج ٹویٹ کیاکہ کووڈ اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے محترمہ گاندھی کو مکمل گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے - اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے محترمہ گاندھی نے آج انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ کو خط لکھ کر ان سے پوچھ گچھ کو کچھ ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو سکیں -واضح رہے کہ ای ڈی نے پہلے محترمہ گاندھی سے پوچھ گچھ کیلئے 8جون کو اس کے سامنے حاضر ہونے کو کہا تھا، لیکن محترمہ گاندھی نے ان سے کورونا انفیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھ گچھ کو مؤخر کرنے کی درخواست دی تھی-
اس کے بعد ای ڈی نے ان سے23جون کو پوچھ گچھ کیلئے حاضر ہونے کو کہا تھا-ای ڈی پہلے ہی اس معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے چار پانچ دنوں تک پوچھ گچھ کر چکی ہے -


Recent Post

Popular Links