اجیت ڈوبھال کا اعتراف:نوپو ر تنازعہ سے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچا

RushdaInfotech June 23rd 2022 urdu-news-paper
اجیت ڈوبھال کا اعتراف:نوپو ر تنازعہ سے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچا

نئی دہلی-22جون (ایجنسی) پیغمبر اسلامؐ کی شان میں بی جے پی کی نوپور شرما اور نوین جندل کے گستاخانہ تبصرے کے تنازعہ نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،کیونکہ انہوں نے ملک کو اس انداز میں پیش کیا ہے جو حقیقت سے دور ہے- ان خیالات کا اظہارقومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کیا-انہوں نے کہا کہ اس سے ہندوستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے-انہوں نے اس لحاظ سے کہ ہندوستان کو پیش کیا گیا ہے یا ہندوستان کے خلاف کوئی غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں جو حقیقت سے بہت دور ہے- غالباً ہمیں ان سے رابطہ کرنے بات کرنے اور انہیں قائل کرنے کی ضرورت ہے-انہوں نے مزید کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ ہم جہاں بھی گئے ہیں، جہاں بھی ہم نے متعلقہ لوگوں کے ساتھ باہر اور اندر سے بات کی ہے، ہم انہیں قائل کرنے میں کامیاب رہے ہیں -جب لوگ جذباتی طور پر بھڑک اٹھتے ہیں تو ان کا رویہ قدرے غیر متناسب ہوتا ہے- ڈوبھال نے اے این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس تنازعہ پر تفصیل سے بات کی-ڈوبھال نے افغانستان میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ہونے والے حالیہ بم دھماکے کو بھی بدقسمتی قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان اس ملک میں اقلیتوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے- انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سکھوں کو ویزا دیا ہے اور جیسے ہی پروازیں دستیاب ہوں گی، ان میں سے کچھ واپس آئیں گے- ہم سکھوں کے معاملات کو بہت ہمدردی سے دیکھیں گے- یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ تھا- ہم نے وہاں کے سکھوں اور ہندوؤں کو یقین دلایا ہے کہ ہندوستان اپنی وابستگی پر قائم رہے گا-ڈوبھال نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے دروازہ کھلا ہے لیکن صرف اپنی شرائط پر- ہم اپنے مخالف کی پسند پر امن اور جنگ نہیں کر سکتے- اگر ہمیں اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہے تو ہم فیصلہ کریں گے کہ ہم کب، کس کے ساتھ اور کن شرائط پر امن قائم کریں گے-


Recent Post

Popular Links