چامراج پیٹ عیدگاہ میدان بی بی ایم پی کی ملکیت نہیں ہے:کمشنرتشار

RushdaInfotech June 23rd 2022 urdu-news-paper
چامراج پیٹ عیدگاہ میدان  بی بی ایم پی کی ملکیت نہیں ہے:کمشنرتشار

بنگلور-22جون(سالارنیوز)چامراج پیٹ عیدگاہ میدان پھرایک مرتبہ سرخیوں میں ہے، بروہت بنگلورمہانگرپالیکے(بی بی ایم پی) کی جانب سے اب تک یہ کہاجارہاتھاکہ چامراج پیٹ عیدگاہ کی اراضی بی بی ایم پی کی ہے مگراب بی بی ایم پی کے کمشنر تشارگری ناتھ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہاکہ چامراج پیٹ میں موجودعیدگاہ بی بی ایم پی کی ملکیت نہیں ہے۔تشارگری ناتھ نے کہاکہ عیدگاہ کی اراضی بی بی ایم پی کی ملکیت میں نہیں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وقف بورڈکی جانب سے اگرمناسب دستاویزبی بی ایم پی کو پیش کی جاتی ہیں تووقف بورڈکے نام سے کھاتہ تیارکیاجائے گا۔اس لیے وقف بورڈکوچاہئے کہ وہ بی بی ایم پی کومناسب دستاویزپیش کرے۔اگردستاویزات پیش نہیں کی جاتی ہیں تو حکومت کے رہنماخطوط کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔یہ وضاحت بی بی ایم پی کے کمشنرنے کی ہے۔اس سے پہلے بی بی ایم پی کے اسپیشل کمشنر نے کہاتھاکہ عیدگاہ کی اراضی بی بی ایم پی ملکیت ہے،جس پرمسلم تنظیموں اورمسلم قائدین نے عیدگاہ اراضی کو وقف بورڈکی ملکیت قراردیتے ہوئے دستاویزپیش کرنے کی بات کی تھی،دریں اثناء عیدگاہ میدان بی بی ایم پی ملکیت نہ ہونے کااعلان کرتے ہوئے بی بی ایم پی کمشنرتشارگری ناتھ نے وِضاحت پیش کردی ہے-


Recent Post

Popular Links