ہنسور میں ایس ڈی پی آئی کا 13واں یوم تاسیس منایاگیا

RushdaInfotech June 22nd 2022 urdu-news-paper
ہنسور میں ایس ڈی پی آئی کا 13واں یوم تاسیس منایاگیا

ہنسور:21جون (محمد رفیق۔نامہ نگار)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی)کا 13واں یوم تاسیس 21جون کو ملک بھر میں منایاگیا۔”خوددار سیاست کے تیرہ سال“ کے نعرے کے ساتھ آزادانہ سیاست کی طرف آگے بڑھنے کا عہد کیاگیا۔ا سی کے تحت شہر میں بھی برانچ سطح سے ضلعی کمیٹی تک تمام مقامات پر پارٹی کا جھنڈا لہرایاگیا مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،اس کے علاوہ سڑکوں اور نالوں کی صفائی،عوامی مقامات پر پود ے لگانے سمیت دیگر سماجی خدمات کے ذریعے پارٹی کا یوم تاسیس منایاگیا۔ہنسور کے پارٹی آفس کے سامنے بھی جھنڈا لہرایا گیا۔اس موقع پر میسو ر دیہی ضلع ایس ڈی پی آئی صدر اعجاز احمد،کرناٹکا رکشناویدیکے کے ہنسور تعلقہ صدر پرشوتم،سٹی صدر منور پاشاہ،قلندر شریف،محمد تبریز،سید اکبر،سٹی منسپل کونسلر سید یونس اور ثمینہ عمران موجود تھے۔ہنسور کے وی پی بورے،نعلبند محلہ،آزاد نگر،کے آر نگر میں پارٹی کا جھنڈا لہرایاگیا،جس کے بعدسرکاری لوئر پرائمری اسکول کے بچوں میں نوٹ بکس تقسیم کئے گئے۔


Recent Post

Popular Links