گلوبل شاہین کالج ٹمکور کے شاندار نتائج

RushdaInfotech June 22nd 2022 urdu-news-paper
گلوبل شاہین کالج ٹمکور کے شاندار نتائج

ٹمکور:21جون (راست)شہر کے بھیماسندرامیں موجود گلوبل شاہین کالج برائے گرلز نے پی یو سی امتحانات میں شاندار نتائج کا مظاہر ہ کیاہے۔یہاں کی طالبہ سیدہ سمیہ سلطانہ نے سائنس کے شعبے میں 591مارکس لے کر ریاست بھرمیں آٹھواں اور ٹمکور ضلع میں چوتھامقام حاصل کیاہے۔اسی طرح طالبہ سونوپرساد نے 96فیصد مارکس لے کر کالج کی سکینڈ ٹاپر رہی ہیں۔اس سال کالج کی جملہ 38طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے اور70طالبات فرسٹ کلاس پاس ہوئی ہیں۔اس کالج کو قائم ہوئے صرف چار سال کا عرصہ ہواہے اور یہ اس کالج کی تیسری بیاچ ہے،جس نے ابتداہی سے بہترین کارکردگی انجام دیتی آئی ہے۔ شہر کے معروف کالجوں میں اس نے اپنامقام درج کرالیاہے۔ٹاپر سمیہ سلطانہ نے کہا کہ یہاں کالج کے اوقات سے قبل ہی نصاب مکمل کرلیاجاتاہے اور تقریباً دس مرتبہ امتحانات کی تیاری ہوتی ہے، جس کے بعد جوابی پرچوں کی جانچ اور طالبات کی کارکردگی سے متعلق تبادلہئ خیال کیاجاتاہے،جس کی وجہ سے انہیں زیادہ مارکس حاصل ہوئے ہیں۔سونو پرساد نے کہاکہ اس کالج میں کسی طرح کا کوئی بھید بھاؤ نہیں ہے اور تمام طالبات کے ساتھ یکساں سلوک کیاجاتاہے اور ان کی نمایاں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں اس با ت پر فخر ہے کہ وہ اس کالج کی طالبہ ہیں اوروہ ڈاکٹر بنناچاہتی ہیں، اس کیلئے ابھی سے تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔


Recent Post

Popular Links