یوگاکرنے سے جسمانی ودماغی قوت میں اضافہ ہوگا:ناگراج

RushdaInfotech June 22nd 2022 urdu-news-paper
یوگاکرنے سے جسمانی ودماغی قوت میں اضافہ ہوگا:ناگراج

چکبالاپور:21جون (محمد جیلانی۔نامہ نگار)8واں بین الاقوامی یوم یوگا تعلقہ کے مشہور و تاریخی بھوگانندیشورا مندر نندی کے احاطہ میں منعقد کیاگیا۔ضلع انچارج وزیرا یم ٹی بی ناگراج نے اجتماعی یوگا پروگرام میں حصہ لیااوراس موقع پر کہا کہ یوگا سے جسمانی و دماغی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ یادداشت کی قوت میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔یوگا کرنے سے انسان ہر بیماری سے بھی پاک رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو اپنے تعلیمی دور سے ہی یوگا سمیت تمام ورزشوں کو اپنانا چاہئے، جس سے چست و چالاک رہ کر بہتر طریقہ سے اپنے تعلیمی سفر جاری رکھنے میں آسانی ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کیلئے یوگا کے نعرے کے ساتھ ضلع انتظامیہ نے بین الاقوامی یوم یوگا کو اعلیٰ طریقہ سے منعقد کیا ہے۔جو ضلع کے تین اہم و تاریخی مقامات پر اس کو منانے کا انتظام کرنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ یوگا کرنے سے جسمانی اور دماغی صحت کیلئے بہت ہی سود مند ہوسکے گا۔اس موقع پر مینگو بورڈ کے چیرمین کے وی ناگراج،ڈپٹی کمشنر آر لتا،اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایچ امبریش،ڈی ایچ او ڈاکٹر اندرا کباڈے،ضلع آیوش آفیسر ڈاکٹر طبیبہ بانو،یوگا ٹیچر گوندا،نندی سرکاری ہائی اسکول اور سدھارتھ ہائی اسکولوں کے طلبا و طالبات نے اس یوگا پروگرام میں شرکت کی۔


Recent Post

Popular Links