نصاب پر نظر ثانی کے نام پر عظیم شخصیتوں کی بے حرمتی کی گئی ہے:مکھیامنتری چندرو

RushdaInfotech June 22nd 2022 urdu-news-paper
نصاب پر نظر ثانی کے نام پر عظیم شخصیتوں کی بے حرمتی کی گئی ہے:مکھیامنتری چندرو

سرینواس پور:21جون (شبیراحمد۔نامہ نگار)بچہ مزدوری کی روایت کے مکمل خاتمے کیلئے سماج کے سبھی طبقات کے لوگوں کا تعاون ضروری ہے۔یہ بات روٹری سرینواس پور سنٹرل کے صدر ڈاکٹر وائی وی وینکٹاچلا نے کہی۔انہوں نے یہاں ٹاؤن کے ماروتی سبھابھون میں روٹری سرینواسپور سنٹرل اور وینکٹیشورا گرامیناآروگیہ شکشناسمستھے کے زیراہتمام منعقدہ عالمی یوم انسداد بچہ مزدوری،بہترین اساتذہ کا تہنیتی جلسہ اور ایس ایس ایل سی طلبہ کے پرتیبھاپرسکار کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچہ مزدوری کی روایت غیر قانونی ہے،اس کے باوجود دولتمند طبقہ اور کارخانوں کے مالک بچو ں کو مزدوری پر رکھتے ہیں اور قانونی رکاوٹوں اور باریکیوں سے بچنے کیلئے بچوں کی پیدائش کی تاریخ ہی بدل دیتے ہیں اور بچوں کا مستقبل تباہ کرنے میں اہم رول اداکرتے ہیں۔اس طرح کے واقعات کو موقع نہیں دیاجاناچاہئے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں معمر افراد کے ساتھ بھی ناانصافیاں ہورہی ہیں اور یہ لوگ مشکل میں زندگی گزا ررہے ہیں۔ان کی دیکھ بھال اور پرورش کیلئے آنگن واڑی کی طرز پر ہر گرام پنچایت کی حدود میں ایک مرکز(ہریرا واڑی)کا قیام عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔بہترین اساتذہ کو تہنیت پیش کر کے اور باصلاحیت طلبہ کو پرتیبھاپرسکار سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں 20سال کی عمر تک بلالحاظ جنس مفت اور لازمی تعلیم کو ممکن بنایاجاناچاہئے،اس معاملے میں کسی بھی طر ح کا امتیاز نہ برتاجانا چاہئے،تمام کو یکساں تعلیم کاحق فراہم کرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ مثالی تعلیم کیلئے دہلی حکومت سب کیلئے ایک ماڈل ہے۔عآپ کے ریاستی صدر پرتھوی ریڈ ی نے کہاکہ بدلتے ہوئے حالات میں بہترین انتظامیہ کیلئے عآپ سے ہی امید کی جاسکتی ہے۔دہلی اور پنجاب میں برسراقتدار اے اے پی حکومتیں مثالی ثابت ہوئی ہیں۔پارٹی کی سماج دوست اور عوام دوست پالیسیوں سے دن بہ دن عآپ کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔بنیادی سہولتوں کی فراہمی،تعلیم،صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی جائیں گی اور بدعنوانیوں سے پاک انتظامیہ کی فراہمی کو ممکن بنایاجائے گا۔فلم اداکار مکھیامنتر ی چندرو نے کہاکہ عآپ ہی سیاسی حلقے میں متبادل طاقت بن کر ابھررہی ہے۔ریاست میں بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی سے عوام بیزار ہوچکے ہیں، بی جے پی حکومت سے اس ریاست کی کوئی ترقی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔نصابی کتابوں پر نظرثانی کے بہانے گوتم بدھ،بسویشو ر،ڈاکٹر بی آر امبیڈکر او ر کوئمپو کے اسباق نصابی کتابوں سے نکال دئے گئے ہیں،جس سے ان تمام عظیم شخصیتوں کی بے حرمتی ہوئی ہے۔اس موقع پر عآپ کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر وینکٹیش،زونل کوآرڈی نیٹر روی شنکر،سی بی آئی ٹی سکریٹری کرشناریڈی،ڈسٹرکٹ لیبرس اسوسی ایشن کے نائب صدر جی ایشورما،بچو ں کے ماہر ڈاکٹر بیرے گوڈا،ضلعی صدرسریش بال کرشنا،بابوریڈی،فضل محمد،کے ایس نارائن سوامی اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links