ادارہئ ادب اسلامی بنگلوروکے ماہانہ مشاعرہ کی روداد

RushdaInfotech June 21st 2022 urdu-news-paper
ادارہئ ادب اسلامی بنگلوروکے ماہانہ مشاعرہ کی روداد

بنگلورو: (راست)بروز اتوار19/ جون2022 ادارہئ ادبَ اسلامی بنگلورو کا ماہانہ مشاعرہ بمقام بفٹ ہال بنگلورو مولانا منظور عالم جنیدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ الحاج باباجی اورعنایت امینؔ بطور مہمان خصوصی شریک رہے۔منظور عالم جنیدی نے تلاوت ِکلام ربانی سے مشاعرہ کا آغاز کیا اورشیخ حبیب نے نعتِ شریف کانذرانہ پیش کیا۔ندیمؔ فاروقی کی نظامت میں منظور عالم جنیدی،عنایت امینؔ، ندیمؔ فاروقی،عبد العزیز داغؔ، شیخ حبیبؔ، سردار وہاب دانش ؔ، ثنا ساگراور جوادؔ حسین نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔ باباجی نے اپنے تاثرات پیش کئے۔حافظ سعید احمد کی نعت سے دوسرے دورکا آغاز ہوا جس میں فیاض قریشی نے ایک افسانہ پڑھاجسے بے حد پسند کیا گیا۔حسبِ اعلان رات 9-00بجے سے پہلے ہی عرفان اللہ قادری کے شکریہ کے ساتھ ادبی محفل کا اختتام عمل میں آیا۔


Recent Post

Popular Links