الامین اور ایمسٹر کے اشتراک سے انٹگریٹیڈ کوچنگ پروگرام کا آغاز

RushdaInfotech June 21st 2022 urdu-news-paper
الامین اور ایمسٹر کے اشتراک سے انٹگریٹیڈ کوچنگ پروگرام کا آغاز

بنگلورو۔20/جون(سالار نیوز)پی یو سی کے طلباء کو ہنرمندی اور تجارتی آگہی کے لئے شہر کے معروف ادارے الامین ایجوکیشنل سوسائٹی نے ایمسٹر اکیڈمی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے اشتراک سے انٹگریٹیڈ پی یو سی پراجکٹ کی شروعات کی ہے۔ اس پراجکٹ کا افتتاح الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیرمین عمر اسماعیل خان نے کیا۔اس موقع پر ایمسٹر کے اکیڈمک ڈائرکٹر امورلا روی، ناصراور کیمسٹر ی کے پروفیسر شام آن موجود تھے۔ اس موقع پر امورلا روی نے کہا کہ پی یو سی سطح پر اس انٹگریٹیڈ کورس کی ضرورت اس لئے ہے کہ طلباء کو تعلیم کے دوران ہی تجارت کی اہمیت او ر نفع و نقصان کے بارے میں بنیادی معلومات سے آراستہ کردیا جائے۔ انہوں نے زندگی میں تعلیم کی افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس تربیت کے دوران کئی آئی آئی ٹی اور این آئی آئی ٹی کے فارغین کو مدعو کیا جائے گا۔ عمر اسماعیل خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو طاقتور بنانے کے لئے الامین کے عزم و حوصلہ میں کبھی کمی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کے شہریوں کو الامین کی طرف سے معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش ہمہ وقت جاری رہی ہے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد بانی الامین تحریک ڈاکٹر ممتاز احمد خان مرحوم کی خدمات پر مشتمل خاکہ پیش کیا گیا۔ الامین پری یونیورسٹی کالج کے پرنسپل نواب پاشاہ نے خیرمقدمی خطاب کیا اور میتھس کے پروفیسر رامانجنیالو کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ شعبہ فزکس کی سربراہ پروفیسر تحسین فاطمہ نے نظامت کی۔ اس پراجکٹ کے تحت طلباء کو خصوصی تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے آئی آئی ٹی کے فارغین انمورلا روی، ایم سرینواس، سنتوش ریڈی ایس، آکانکشا چاولہ،پروفیسر رامانجنایا راجو، شرت بی او، سنتوش پاٹل اور پروفیسر آریہ پی ڈی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔


Recent Post

Popular Links