1,500کروڑ روپیوں کی لاگت سے171کلومیٹر کے راج کالوے کی مرمت ریاستی حکومت کے جاری فنڈ سے بی بی ایم پی نے ایکشن پلان تیار کیا

RushdaInfotech June 21st 2022 urdu-news-paper
1,500کروڑ روپیوں کی لاگت سے171کلومیٹر کے راج کالوے کی مرمت ریاستی حکومت کے جاری فنڈ سے بی بی ایم پی نے ایکشن پلان تیار کیا

بنگلورو20جون (سا لار نیوز)شہر کے راج کالوے کے ترقیاتی کاموں کے لئے ریاستی حکومت نے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کو جاری 1,500کروڑ کے فنڈ کا فرسٹ اور سکینڈ اسٹیج کے راج کالوے کی مرمت اور ان کی ترقی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔شہر میں موسلا دھار بارش کی کی وجہ سے نشیبی علاقوں او ر راج کالوے کے اطراف واکناف علاقوں میں موجود مکانوں میں پانی داخل ہونے سے کافی نقصان ہواہے۔اس پر قابو پانے کے مقصد سے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری فنڈ سے ایکشن پلان تیار کیا گیاہے۔بی بی ایم پی حدود میں 840کلومیٹر لمبے راج کالوے موجود ہیں۔ان میں 400کلومیٹر لمبے راج کوراج کالوے کی مرمت اور ان کی ترقی کی گئی ہے،171. 49 کلو میٹر لمبے359 مقامات کے راج کالوے پہلے اور دوسرے مرحلوں کے راج کالوے کا مرمتی اور ترقیاتی کام جاری ہیں۔پہلے اسٹیج کے راج کالوے کی مر مت کے لئے481.88کروڑ روپئے اور دوسرے اسٹیج کے راج کالوے کی مرمت کے لئے1,005.12کروڑ روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ایکش پلان کے لئے منظور ی دینے والی ریاستی حکومت نے چند شرائط لاگو کئے ہیں جس میں تیسرے اسٹیج کے راج کالوے کی مرمت کے اخراجات خود بی بی ایم پی برداشت کر نا پڑیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر کنٹراکٹ10کروڑ سے زیادہ نہ ہو۔ راج کالوے کی مرمت اور ان کی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ گدالا ہلی ریلوے برڈج کی توسیع کیلئے منظوری ملی ہے جس کے لئے32 کروڑ جاری کئے جا ئیں گے۔راج کالوے کی مرمت کیلئے سروگنانگر اسمبلی حلقہ کیلئے 40کروڑ، شانتی نگر کیلئے21کروڑ،سی وی رامن نگر کیلئے 50کروڑ، شیواجی نگر کیلئے 20کروڑ، ہبال کے لئے 40کروڑ،پلکیشی نگر 17 کروڑ،مہا لکشمی لے آؤٹ 20 کروڑ،گاندھی نگر،25 کروڑ، ملیشورم 30 کروڑ، چامراج پیٹ 20 کروڑ،راجا جی نگر 5کروڑ، وجیا نگر 20 کروڑ، بسونگڈی30کروڑ،پدمنابھ نگر75 کروڑ،بی ٹی ایم لے آؤٹ 17 کروڑ،چک پیٹ 22 کروڑ، جئے نگر25کروڑ،بیٹ رائن پورہ 35 کروڑ، یلہنکا 110کروڑ،مہا دیو پورہ110کروڑ کے آر پورم110 کروڑ، بومنہلی 140کروڑ،بنگلور ساوتھ 140کروڑ، یشونت پور 120 کروڑ، راجا راجیشوری نگر126 کروڑ اور داسرہلی اسمبلی حلقہ کے لئے48کروڑ روپئے جملہ 1,500 کروڑ روپئے راج کالوے کی مرمت اور ان کی ترقی کے لئے حکومت نے فنڈ جاری کیا ہے۔


Recent Post

Popular Links