اگنی پتھ پر ایس پی اورکانگریس کررہی ہیں سیاست:سوتنتر

RushdaInfotech June 20th 2022 urdu-news-paper
اگنی پتھ پر ایس پی اورکانگریس کررہی ہیں سیاست:سوتنتر

بریلی۔19جون(یواین آئی) بی جے پی کے ریاستی صدر و وزیر آبپاشی سوتنتر دیو سنگھ نے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں جاری مظاہروں کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس اس مخالفت کو ہوا دے رہی ہیں۔سنگھ نے اتوار کو سرکٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اپوزیشن بی جے پی حکومت کے ہر اچھے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ عوام سے ناکارے جانے کے بعد کمزور ہو چکی اپوزیشن پارٹیاں اب لوگوں کو بھڑکانے کی سطحی حرکتوں پر آمادہ ہیں۔ایس پی پر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی پارٹی کے صدر نے کورونا ویکسین کو بی جے پی کی ویکسین بتا کر مخالفت کی تھی۔ وہیں ویکسین کارگر ثابت ہوئی اور اب ایس پی اور کانگریس لوگوں کو مشتعل کر کے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کو ہوا دے رہے ہیں۔ مخالفت کرارہے ہیں لیکن نوجوانوں کو سمجھنا چاہئے کہ اگنی پتھ بہت اچھی اسکیم ہے۔اس سے ان کا بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بدعنوانی کے ذریعہ صرف ملک کو لوٹا اور کھوکھلا کیا۔ عوام نے کانگریس اور ایس پی کو اقرباء پروی و کنبہ پروری کو بڑھاوا دینے کی وجہ سے ناکار دیا۔ اس لئے اب یہ لوگوں کو بھڑکانے کا کام کررہے ہیں۔دیو نے بریلی میں محکمہ آبپاشی کے افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور سینچائی پروجکٹ کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دئیے۔ کہا کہ بارش قریب ہے اس لئے سیلاب کنٹرول کے انتظامات فوراً پورے کر لئے جائیں۔ محکمہ کے کاموں کو وقت سے پورا کیا جائے۔ کابینی وزیر نے عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کر کے جائزہ لیا۔


Recent Post

Popular Links