بی بی ایم پی کے کالجوں میں زیرتعلیم پی یوسی کے ٹاپر143طلبہ کوفی کس 35ہزارروپے ترغیبی رقم دینے کااعلان

RushdaInfotech June 20th 2022 urdu-news-paper
بی بی ایم پی کے کالجوں میں زیرتعلیم پی یوسی کے  ٹاپر143طلبہ کوفی کس 35ہزارروپے ترغیبی رقم دینے کااعلان

بنگلور۔19جون (سالارنیوز)بروہت بنگلورمہانگرپالیکے(بی بی ایم پی)کے شعبہ تعلیم کی حدودمیں 15پری یونیورسٹی کالج موجودہیں۔ تعلیمی سال برائے 2021-22ء میں بی بی ایم پی کالجوں کے جملہ 2167طلبہ پی یوسی سال دوم کے امتحانات میں شریک ہوئے۔ان میں سے 1396طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔اس طرح بی بی ایم پی کے کالجوں میں زیرتعلیم طلبہ کی کامیابی کافیصد64.42رہاہے۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے جملہ 2167طلبہ میں سے 143 طلبہ نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔پادرائن پورہ کے پی یوکالج کے نتائج 90فیصدآئے ہیں۔اس طرح یہ کالج بی بی ایم پی کالجوں میں 90فیصدکامیاب فیصدکے ساتھ سب سے نمایاں رہاہے۔ بائرویشور نگر کے بی بی ایم پی پری یونیورسٹی کالج کے نتائج 83.92 فیصدآئے ہیں۔ اس کے علاوہ جوگوپالیہ میں واقع بی بی ایم پی کے کالج کے نتائج 76فیصدآئے ہیں۔اس طرح بائریشور نگر اور جوگوپالیہ کے کالج بی بی ایم پی کالجوں میں فیصدکے اعتبارسے دوسرے اورتیسرے نمبرپرآئے ہیں۔پی یوسی سال دوم کے نتائج میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہونے والے143طلبہ کوفی کس 35ہزارروپے ترغیبی رقم دئے جانے کااعلان بی بی ایم پی کی جانب سے کیاگیاہے۔یہ جانکاری بی بی ایم پی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں دی گئی ہے۔خیال رہے کہ بی بی ایم پی میں اسکولوں میں زیرتعلیم ہائی اسکول طلبہ کے لیے بھی بی بی ایم پی نے ایس ایس ایل سی میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ کے لیے فی کس 25ہزارروپے دیئے جانے کااعلان کیاگیاتھا۔


Recent Post

Popular Links