کینڈامیں سڑک حادثہ۔اے پی کا ایک شخص ہلاک

RushdaInfotech June 20th 2022 urdu-news-paper
کینڈامیں سڑک حادثہ۔اے پی کا ایک شخص ہلاک

حیدرآباد:19جون(یواین آئی)کینڈامیں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کا ایک شخص ہلاک اورایک شدیدزخمی ہوگیا۔ اے پی این آرٹی ایس ریجنل کوارڈی نیٹر پی راما کرشنا اورپرو ریجنل کوارڈی نیٹر کے پرشوتم ریڈی ایک عرصہ سے کینڈا میں مقیم تھے۔انہوں نے کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور این آرآئیز کی مدد کی تھی۔ان دونوں کی کار کو دوسری کار نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اے پی کے اونگول سے تعلق رکھنے والا 42سالہ راماکرشنا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ پرشوتم ریڈی جس کا تعلق چتور سے ہے،اس حادثہ میں زخمی ہوا۔مقامی پولیس نے ان دونوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں پرشوتم زیرعلاج ہے۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی اونگول کے رکن پارلیمنٹ ماگنٹی سرینواس نے بذریعہ فون کینڈا میں مقیم ان دونوں کے ارکان خاندان سے ربط پید اکیا اور اس حادثہ پر افسوس کااظہار کیا۔


Recent Post

Popular Links