اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech June 18th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست) آج بروز ہفتہ مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر آسان عام فہم انداز میں تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس صبح11بجے احاطہ منہاج مسجد منہاج نگر (برائے خواتین) دوسری مجلس بعد نماز مغرب، ہری مسجد چاندنی چوک، شیواجی نگر۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔ (المعلن: ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ
بنگلورو۔ (راست) لائف لائن فاؤنڈیشن اور شفا ہاسپٹل بنگلور کے اشتراک سے بروز اتوار19جون صبح 09:00بجے تا 01:00 ہیگڑے نگر پبلک اسکول، فرسٹ کراس، ہیگڑے نگر بنگلور میں ملٹی شپسلٹی ہیلتھ کیمپ منعقد کیاجائیگا۔ جس میں شفا ہاسپٹل کے تجربہ کار ڈاکٹرس مثلاای این ٹی، ذیابیطس، جنرل فزیشین،جنرل میڈیسن،آنکھوں،ریڑھ کی ہڈیوں، دانت، ہڈیوں کافزیو تھراپی اورعورتوں کے امراض کے ڈاکٹرز خدمت انجام دیں گے۔اس موقع پر بلڈ پریشر، شوگر ٹسٹ،بون میارو کی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ موقع کا فائدہ اٹھانے کیلئے بلامشافہ یا اس فون پر رابطہ قائم کریں 9880100076
کل ہند حمد و نعتیہ نورانی محفل
بنگلورو۔(راست) بروز جمعہ 24 جون بعد نماز مغرب کل ہند حمد و نعتیہ نورانی محفل کا انعقاد بزیر اہتمام بزم شاہین اور بزیر انتظام صدر و کمیٹی اسلامی بیت المال شیواجی نگر بنگلور میں ہورہا ہے۔ جس میں عمدہ نعت خواں حضرات، مولانا حنیف افسر عزیزی، حافظ وسیم جہانگیر آبادی، مفتی سبیل احمد قاسمی بنگلوری، مفتی اصغر علی قاسمی جھارکھنڈی، مولانا محمد زید بنگلور، مولانا طاہر سعود کرتپوری، مولانا عبدالقیوم قاسمی کاندھلوی، مولانا عزیزاللہ رشادی، حافظ سید محمد تبریز، عزیزم محمد باقر قادری، عزیزم محمد معین قادری، قاری محمد شہباز خان فاروقی بنگلوری، سید آصف سکریٹری مسجد صدیق، عزیزم محمد شعیب حبّانی، شیخ حبیب بنگلوری اپنا کلام پیش کریں گے۔ حمد و نعتیہ نورانی محفل کی صدارت شاعر اطفال ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی کریں گے اور افتتاحی دعائیہ کلمات امیر شریعت مولانا صغیر احمد صاحب رشادی کریں گے۔اس موقع پر تمام مسالک کے علماء کرام رونق اسٹیج ہوں گے اور عمائدین شہر سماجی و سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔برادران اسلام سے گزارش ہے کہ تشریف لاکر محفل کو کامیاب بنائیں اور ثواب دارین حاصل کریں۔ (حافظ محمد اکرام المعروف الحاج باباجی،چیر مین بزم شاہین بنگلور)
زکریا مسجد گنڈور کیلئے تعاون کی اپیل
بنگلور۔(راست)زکریا مسجد،گنڈور،ضلع ہاویری کرناٹک کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں قائم ہے۔ جہاں کے لوگ بہت غریب اور لاچار ہیں۔ یہاں زکریا مسجد کا تعمیری کام جاری ہے۔مسجد کے تعمیری کام مکمل ہونے کیلئے تعاون کی اپیل ہے۔ گزارش کی جاتی ہے کہ زکریا مسجد کے تعمیری کام میں حصہ لے کر عنداللہ ماجور اور عندالناس مشکور ہوں۔بینک اکاؤنٹ کی تفصیل
PhonePya N. 9741506065,Bank Detial,Holder Name: AHLE SUNNAT, AC no. 12742200072438,IFSC CODE: CNRB0011274 CANERA BANK صدر مسجد ہٰذا
وانمباڑی میں اصلاحی بیان
وانمباڑی۔17جون (راست) مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی کا بروز منگل 21جون ”بشارت کبریٰ“ کے عنوان سے خطاب ہوگا۔ اسی دن بعد نماز مغرب مسجد قادر پیٹ، وانمباڑی میں یہ پروگرام رکھاگیا ہے۔ تمام سے شرکت کی اہل سنت والجماعت، مسجد قادر پیٹ، وانمباڑی ومجلس دارالاحسان، وانمباڑی نے گزارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9786375786پررابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔


Recent Post

Popular Links