…اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech June 15th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں اسباق کا افتتاح
بنگلورو۔(راست)جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات تھنی سندرا مین روڈ نزد ریلوے برڈج بنگلور میں بروزچہارشنبہ 15 جون 2022 صبح 10بجے مولانا محمداسلم رشادی بانی و مہتمم حسن الثواب جے پی نگر بنگلور طالبات کے اسباق کا افتتاح فرمائیں گے - مولانا عبداللہ قاسمی امام وخطیب مسجد حاجی سراسماعیل سیٹھ فریزرٹاؤن بنگلور اورمولانا آدم شاہی وقاسمی بانی ومہتمم مدرسہ عربیہ ضیاء القرآن کا تعلیم وتربیت کے عنوان پر خطاب ہوگا-قرب وجوار کے علماء وخطباء سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت فرماکر مشکور فرمائیں -(محمدانورعلی رشادی وسعودی واراکین جامعہ:9341742417)
ادارہئ ادب اسلامی بنگلورو کا ماہانہ مشاعرہ
بنگلورو: (راست)ادارہئ ادبِ اسلامی بنگلور کے زیر اہتمام مورخہ19/ جون 2022ء ادارے کا ماہانہ مشاعرہ انشاء اللہ بعد نمازِ مغرب فوراً تا رات 9-00بجے شب بمقام بفٹ ہال بنگلور منعقد ہوگا۔ شعرائے کرام و وادب نواز حضرات سے وقتِ مقررہ پر شریک مشاعرہ ہونے کی گزارش ہے۔(ندیمؔ فاروقی، صدرادارہئ ادب اسلامی بنگلور)


Recent Post

Popular Links