احتجاجی مظاہروں میں تشدد نہیں ہونا چاہئے:گہلوت

RushdaInfotech June 13th 2022 urdu-news-paper
احتجاجی مظاہروں میں تشدد نہیں ہونا چاہئے:گہلوت

جے پور۔12جون (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے تمام برادریوں کے لوگوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے نکالے گئے ترجمانوں کے تبصروں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، لیکن اس کے خلاف مظاہروں میں تشدد نہیں ہونا چاہئے۔مسٹرگہلوت نے یہ اپیل سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں اپنے نقطہ نظر کو رکھنا ہی صحیح طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی ایسے فرقہ پرست عناصر کو پلیٹ فارم نہیں دینا چاہئے جو دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں تشدد اور کشیدگی تشویشناک ہے۔ ہندوستان میں تشدد اور فرقہ پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ تمام شہریوں کو ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان میں ہندو، مسلم اور دیگر تمام برادریاں صدیوں سے ایک ساتھ رہتی آئی ہیں اور مستقبل میں بھی مل جل کر رہنا ہے۔ ان کی باہمی ہم آہنگی ہندوستان کی پہچان ہے۔


Recent Post

Popular Links