…اعلانات و مراسلات…

RushdaInfotech June 13th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات…

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ13جون بروز پیر بعد نماز مغرب”مودی مسجد“ ٹاسکر ٹاؤن شیواجی نگر میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر) تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے شرکت کی پُرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
صحابی رسول حضرت تمیم انصاریؓ کے آستانہ میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست) آستانہ ح ضرت تمیم انصاریؓ کولم شریف، مدراس میں ہر ماہ چاند کے 13تاریخ کو ایم سکندر مستان کی جانب سے تقریباً 24سالوں سے محفل ذکر ہورہا ہے۔اس ماہ 13جون بروز پیر بعد نماز عشاء محفل ذکر منعقد ہے۔ تمام اہل ایمان سے پرخلوص گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرمائیں۔درگاہ شریف شہر مدراس سے 35کلو میٹر پر ہے، براڈوے بس اسٹانڈ سے ہر پانچ منٹ پر 109، 19ppx,اور 19Gبسیں دستیاب ہیں۔
(الحاج سید نذیر احمد قادری، سابق منیجر سنی جامع مسجد، بارلین،میسوروڈ بنگلور)
آج عرس حضرت قدیر
لکور۔(راست) مؤرخہ 13جون بروز پیر بعد نماز عصر عرس حضرت قدیر بمقام آستانہ ادائیہ آمریہ، لکور، مدھوگری روڈ، دابس پیٹ، ضلع بنگلور منعقد ہے، جس کا عنوان: کیا عرس منانا شرک اور بدعت ہے؟۔ اس موقع پر سید محمد رضا الحق آمر کلیمی کا خطاب ہوگا۔ اختتام پر محفل سماع کا انعقاد ہوگا۔ خواتین کے لئے پردہ کا انتظام ہے۔
(صدر وسکریٹری وٹرسٹیز، حضرت مولانا قدیر احمد شاہ اداالامری چاری ٹیبل ٹرسٹ)
فاروقیہ مداریہ بیت المال کی جانب سے
آنکھوں کا مفت معائنہ اور آپریشن کیمپ
کولار۔(راست) مؤرخہ 14جون بروز منگل صبح 10تا دوپہر 1بجے سرکاری اسپتال، کلاک ٹاؤر کولار میں فاروقیہ مداریہ بیت المال کی جانب سے آنکھوں کا مفت معائنہ اور آپریشن کیمپ منعقد ہے۔ کیمپ میں آر ایل جالپا اسپتال کے ماہر ڈاکٹر جانچ کریں گے اور ضرورت مند افراد کو آپریشن کا انتظام دوسرے دن کیاجائے گا۔ عوام سے استفادہ کی گزارش ہے۔ (محمد عمران۔ سکریٹری)


Recent Post

Popular Links