کویت کی سپر مارکیٹ نے ہندوستانی مصنوعات کو الماریوں سے ہٹایا

RushdaInfotech June 10th 2022 urdu-news-paper
 کویت کی سپر مارکیٹ نے ہندوستانی مصنوعات کو الماریوں سے ہٹایا

کویت سٹی:6جون(ایجنسی)پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بی جے پی کے دو لیڈروں کے ریمارکس پر خلیجی ممالک کی ناراضگی کا معاملہ فی الوقت تھمتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ کویت میں ایک سپر مارکیٹ نے اپنی الماریوں سے ہندوستانی مصنوعات ہٹا دی ہیں۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر بی جے پی کی ایک ترجمان کے تبصرے کو لے کر ہندوستانی سفیر کو طلب کرنے والا ایران، مشرق وسطیٰ کا نیا ملک بن گیا ہے۔ تبصروں کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے العربیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے اسٹورز نے ہندوستانی چائے اور دیگر مصنوعات ٹرالیوں میں جمع کرادی ہیں۔ سعودی عرب، قطر اور خطے کے دیگر ممالک کے علاوہ مصر کی الازہر یونیورسٹی نے بی جے پی کے ترجمان کے بیان پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔ بی جے پی نے کارروائی کرتے ہوئے ترجمان نوپور شرما کو معطل کر دیا ہے۔ کویت سٹی کے باہر سپر مارکیٹوں میں چاول کی بوریوں، مسالوں اور مرچوں کی الماریوں کو پلاسٹک کی چادروں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ عربی زبان میں لکھے پیغام میں پڑھا جاسکتا ہے کہ ہم نے ہندوستانی مصنوعات کو ہٹا دیا ہے۔اسٹور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)ناصر المطیری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایاکہ بطور کویتی مسلمان، ہم پیغمبر اسلام کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔
اس سلسلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی کی سطح پر بائیکاٹ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔


Recent Post

Popular Links