عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا: وزیرداخلہ

اسلام آباد-5جون (یو این آئی) پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اتوار کو کہا کہ سکیورٹی فراہم کرنے کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان کو ضمانت کی مدت ختم ہونے پر گرفتار کر لیا جائے گا-مسٹر ثناء اللہ نے ٹویٹ کیا کہ سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے - (خبرصفحہ 7پر)
انہوں نے کہا کہ مسٹر عمران خان پر پورے پاکستان میں فسادات، بغاوت، انتشار پھیلانے اور مسلح حملوں کے الزام میں 24سے زیادہ مقدمات درج ہیں - انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کے باوجود ضمانت کی مدت ختم ہونے پر انہیں گرفتار کیا جائے گا-ڈان اخبار نے وزیر داخلہ کے حوالے سے بتایاکہ ایک ایسا شخص جو روزانہ ملک میں انتشار پھیلاتا ہے، جو اخلاقی اور جمہوری اقدار کو مکمل طور پر نظرانداز کرتا ہے اور جو کبھی کبھی اپنے مخالفین کو غدار اور یزیدی کہتا ہے - وہ ایک جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعت کا سربراہ کیسے ہو سکتا ہے -ڈان کی خبر کے مطابق ہفتے کو اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بنی گالہ (ان کی رہائش گاہ کا علاقہ) کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مسٹر عمران خان کی متوقع آمد کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے -