اتراکھنڈمیں بس حادثہ 22یاتری ہلاک
RushdaInfotech
June 6th 2022
urdu-news-paper

دہرادون-5جون(ایجنسی) اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع سے ایک بڑے حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل مدھیہ پردیش کے پننا ضلع کے 28تیرتھ یاتریوں کو لے کر جارہی ایک بس اترکاشی کے ڈامٹا کے پاس کھائی میں گر گئی۔ اس حادثہ کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے اب تک 22 لاشیں باہر نکال لی ہیں۔ وہیں کچھ زخمیوں کو اسپتال بھجوایا گیا ہے۔ یہ سبھی لوگ چار دھام یاترا کیلئے اتراکھنڈ آئے تھے -