36مسلمانوں پرNSA

کانپور-5جون(ایجنسی)اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے یوپی کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی)کو گینگسٹر ایکٹ اور نیشنل سکیورٹی ایکٹ(این ایس اے)کو فساد کرنے والوں کے خلاف دائر کرنے کی ہدایت جاری کرنے کے چند گھنٹے بعد کانپور میں کم از کم36مسلمانوں کے خلاف این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا-ان36ناموں میں حیات ظفر ہاشمی شامل ہیں، جو مولانا محمد جوہر علی فینز اسوسی ایشن کے قومی صدر اور شہر کے ایک مقامی مسلم کارکن ہیں - پولیس ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ ہاشمی نے لوگوں کو اکسایا، جس کی وجہ سے پتھراؤ ہوا اور دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد پولیس اہلکاروں سمیت 30سے زائد افراد زخمی ہوئے- ہاشمی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلئے لے جایا گیا ہے- ایم ایم اے جوہر فینز اسوسی ایشن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی-انگلش نیوز پورٹل مکتوب میڈیاکے مطابق جوائنٹ پولیس کمشنر آنند پرکاش تیواری نے صحافیوں کو بتایا کہ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا، ہم ہر چیز کی نگرانی کر رہے ہیں - ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزموں میں احتشام کباڑی، ذیشان، عاقب، نظام قریشی، عزیز، عامر جاوید، عمران کالے، عدنان، عمران، انس، ساجد، بلال اور یوسف منصوری سمیت دیگر شامل ہیں -ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ نے افسروں کو ان کی جائیداد ضبط کرنے اور ضرورت پڑنے پر بلڈوزر استعمال کرنے کی ہدایت بھی جاری کی-