ہاپوڑ میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک حادثہ بوائلر پھٹنے سے 9کی موت،20زخمی
RushdaInfotech
June 5th 2022
urdu-news-paper

ہاپوڑ:4مئی(ایجنسی)اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 9افراد جاں بحق اور 20زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔یہ واقعہ ہاپوڑ ضلع کے تھانہ دھولانہ انڈسٹریل ایریا کا ہے۔حادثہ بارود میں دھماکے کے باعث پیش آیا۔ فیکٹری میں بجلی کا سامان بنانے کے نام پر لائسنس لیا گیا تھا،لیکن اندرپٹاخہ بنایاجارہاتھا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کے مناسب علاج کی ہدایات بھی دی ہیں۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکام کو اس واقعہ پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو جلد از جلد اسپتال لے جایا جائے اور ان کا مناسب علاج کیا جائے۔