مودی سے ٹی آرایس کی رکن کونسل کویتا کے8سوالات

RushdaInfotech May 31st 2022 urdu-news-paper
مودی سے ٹی آرایس کی رکن کونسل کویتا کے8سوالات

حیدرآباد:30مئی(یواین آئی) ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے وزیراعظم اور ان کی حکومت سے 8سوالات کئے جو ان کے ایسے وعدوں سے متعلق ہیں جو کبھی پورے نہیں ہوئے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کویتا نے ان سے پوچھا کہ خواتین کو مساوی حق دینے کیلئے ان کو ریزرویشن کی فراہمی کے سلسلہ میں بل کہاں ہے؟ملک کی جی ڈی پی تیزی سے گررہی ہے،جس جی ڈی پی میں اضافہ ہوا ہے وہ گیاس(جی)،ڈیزل(ڈی) اور پٹرول(پی) ہے۔اس اضافہ سے وصول ہونے والی رقم کو کہاں صرف کیاجارہا ہے؟تلنگانہ سے امتیازی سلوک کا کب خاتمہ کیاجائے گا؟ہماری ریاست کو واجب الادا7000کروڑروپئے کی رقم بی جے پی کی حکومت کب دے گی؟افراط زراپنی ریکارڈ اونچائی پر ہے۔ملک مہنگائی سے پاک اچھے دن کب دیکھے گا؟ناکام لااینڈآرڈر، ناکام نظام۔نان پی آراورحقیقی امرت کال کب عوام کو دیاجائے گا؟کسان ملک کے دل کی دھڑکن ہیں تاہم آج دھان کے کسانوں اور تلنگانہ کے ہلدی کے کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت کے حصول میں بی جے پی حکومت سے مشکلات کا سامنا ہے یہ کب مسائل کب ختم ہوں گے؟روزگار کی مار۔مودی حکومت کے نئے ہندوستان کی حقیقت یہی ہے جہاں پر کروڑوں ہندوستانی ملازمت کی تلاش کیلئے جدوجہد کررہے ہیں تاکہ ان کو اقل ترین آمدنی مل سکے۔وہ دن کب آئے گا جس میں پی ایم کیر سچی بات ملک کو بتائے گا کہ ان فنڈس کی جواب دہی کا کیا ہوا؟۔


Recent Post

Popular Links