…اعلانات و مراسلات…

RushdaInfotech May 29th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات…

مسجد معظم میں تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) ہر اتوار بعد نماز ظہر مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ میں حضرت مولانا مفتی سیدعطاء اللہ ندو ی آیات قرآنیہ کی ترتیب کے ساتھ آسان اور عام فہم انداز میں قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہیں اور حالات حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق قرآن پاک کی روشنی میں مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔برادران اسلام درخواست ہے کہ مجلس قرآن سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
(صدر،سکریٹر ی و مجلس منتظمہ مسجد ہٰذا)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ 29مئی بروز اتواربعد نماز ظہر”مسجد کوثر“ کوثر نگر بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ تمام برادران اسلام سے اور خصوصاً اہل محلہ سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مسجد منہاج میں تفسیر قرآن
بنگلورو۔(راست) مسجد منہاج،منہاج نگر،بنشنکری،بنگلور میں بروز اتوار29مئی بعد نماز ظہر مفتی تاج الدین مکی تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیر قرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں۔ (سید تاج الدین:9845064970)
مولانا شاکر اللہ کی تفسیر قرآن مجید
بنگلورو۔(راست)بروز اتوار 29مئی بعد نماز مغرب مسجد مکرم، گروپن پالیہ، ٹی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا شاکر اللہ رشادی، خطیب وامام مسجد مکرم وعیدگاہ بلال قرآن مجید تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔ (مجلس منتظمہ)
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درود پاک وخطاب عام
بنگلورو۔(راست)سکریٹری سید شبیر حسین وارثی نے اطلاع دی ہے کہ صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی سرپرستی میں بروز اتوار 29مئی بعد نماز مغرب ذکر درود پاک کی محفل منعقد ہے، جس کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ بعد از شان اولیاء پر صوفی صاحب کی تقریر ہوگی۔نذر شریف دعا وسلام کے بعد تمام کیلئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔
محبوب بی مرکز میں خواتین کا خصوصی اجتماع
بنگلورو۔ (راست) مؤرخہ 29مئی بروز اتوار محبوب بی دینی مرکز برائے خواتین،گولہلی روڈ الیکٹرانک سٹی بنگلور، بازوئے مسجد صحابہ میں 3تا 4بجے مولانا فضیل احمد کا خواتین کے لئے خصوصی دینی معلومات پر بیان ہوگا۔ اطراف واکناف کے محلہ جات اور پارٹمنٹوں کے خواتین سے گزارش ہے کہ ضرور شرکت فرما کر زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔ نوٹ:محبوب بی دینی مرکز صرف عورتوں کیلئے مخصوص ہے اور عورتوں کے جمع ہونے کے لئے ایک بڑا حال، وضو اور بیت الخلاء وغیرہ کا پورا پورا انتظام ہے جو صرف عورتوں ہی کیلئے مخصوص کیا گیا ہے۔
(سید شفیع اللہ)
پی یو سی میں اقلیتی لڑکیوں کیلئے
رام نگرم میں قیام وطعام کے ساتھ مفت تعلیم
بنگلورو۔(راست) اقلیتی مرارجی دیسائی اقامتی پی یو کالج، رام نگرم، ایک سرکاری تعلیمی ادارہ ہے۔ اس میں اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کیلئے قیام وطعام (ہاسٹل) کے ساتھ مفت تعلیم کا اہتمام ہے۔ ذریعہئ تعلیم انگریزی اور ایک زبان اردو بھی رہے گی۔ پی یو سی سال اول میں پی سی ایم بی اور پی سی ایم سی ایس میں چالیس چالیس سیٹیں رکھی گئی ہیں۔ 75فیصد سیٹیں صرف اقلیتوں کے لئے مختص ہیں۔ صرف کرناٹک کی لڑکیاں ہی داخلہ لے سکتی ہیں۔ ایسے والدین کی لڑکیاں جن کی سالانہ آمدنی ڈھائی لاکھ سے کم ہو، اس میں داخلے کی اہل ہوں گی۔ قیام، طعام، کتابوں، نوٹ بکس،فیس سمیت ہر چیز مفت ہوگی۔ تعلیمی سال 2022-23کے داخلے شروع ہوچکے ہیں۔فوری رابطہ کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے موبائل نمبر: 9972408072 پر صدام حسین سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
سخا بیت المال کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو۔(راست) بروز اتوار 29ء میں صبح 10بجے تا ظہر سٹی زن اکیڈمی ہیگڑے نگر میں ظفر اللہ کی زیر نگرانی سخا بیت المال بنگلور کا مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور عورتوں کے لئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مند حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
(عبد الحفیظ رشادی، صدر سخا بیت المال بنگلور)


Recent Post

Popular Links