امرت بھارت گے کنڑاداآرتی پروگرام میں تعلقہ بھر سے لوگ شرکت کریں گے

RushdaInfotech May 27th 2022 urdu-news-paper
امرت بھارت گے کنڑاداآرتی پروگرام میں تعلقہ بھر سے لوگ شرکت کریں گے

سرنیواس پور:26مئی (سالارنیوز)یہاں کے سرکاری گرلس پی یو کالج میدان میں 28مئی کی صبح 11بجے”امرت بھارت گے کنڑداآرتی“ پروگرام منعقد کیاگیاہے۔یہ اطلاع تعلقہ کی تحصیلدار شیرین تاج نے دی۔انہوں نے یہاں شہر میں واقع تعلقہ آفس کے دفتر میں گذشتہ روز منعقدہ افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع انتظامیہ،ضلع پنچایت اور محکمہ کنڑااینڈ کلچر کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروگرام میں مجاہدین آزادی کی یاد تازہ کی جائے گی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔یہ حب الوطنی اورتحریک آزادی کے تعلق سے منعقد کیاجارہاپروگرام ہے،نوجوان طبقے کو اس تحریک آزادی کے تعلق سے آگاہ کرانے کی کوشش کی جائے گی۔تعلقہ مرکز میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں تعلقہ کے تمام علاقوں سے عوام حصہ لیں گے اس کیلئے متعلقہ افسروں کی طرف سے اقدامات کئے جائیں گے۔ڈی آر راجپا ا ور ان کی ٹیم کی طرف سے ناڈ ا گیت اور دیش بھگتی گیت پیش کئے جائیں گے۔اجیت شیٹی ہارنجی کی طرف سے خطاب ہوگا۔ ٹی آر رکشیتااورٹیم ڈرامہ پیش کریں گے۔ملک کی آزادی میں ریاست کرناٹک کا کردار نامی فلم کی نمائش بھی کی جائے گی۔اس موقع پر تعلقہ پنچایت کے ایگزی کیٹیو آفیسر ایس آنند،محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزی کیٹیو انجینئر حسین صاحب،محکمہ باغبانی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایم سرینواسن،محکمہ زراعت کے آفیسر منجوناتھ ریڈی،سینئر روینیو انسپکٹر بی وی منی ریڈی اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links