مہارانا پرتاپ سینا کا دعویٰ اجمیر کی حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ شیو مندر تھی

RushdaInfotech May 27th 2022 urdu-news-paper
مہارانا پرتاپ سینا کا دعویٰ  اجمیر کی حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ شیو مندر تھی

اجمیر شریف:26مئی (ایجنسی) راجستھان کے اجمیر میں واقع حضرت خواجہ غریب نواز درگاہ کو اب مہارانا پرتاپ سینا نے مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ اور مرکزی حکومت کو بھی ایک خط لکھ کر اس کی تحقیقات کرانے کو کہا ہے۔آج تک کی خبر کے مطابق مہارانا پرتاپ سینا کے عہدیداروں نے ایک تصویر بھیجی ہے، جس میں اجمیر درگاہ کی کھڑکیوں پر سواستیک کے نشانات ہیں۔ سینا کے بانی راج وردھن سنگھ پرمار دعویٰ کر رہے ہیں کہ اجمیر کی حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ شیو مندر تھی جسے درگاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔راج وردھن سنگھ پرمار کا دعویٰ ہے کہ درگاہ میں سواستیکا کا کیا کام ہے؟ یہ تحقیقات کا موضوع ہے۔ ہم نے مسئلہ اٹھایا ہے۔ حکومت کو جانچ کرنی چاہئے۔مہارانا پرتاپ سینا نے راجستھان حکومت، گورنر، مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔سینا سربراہ پرمار نے کہاکہ اگر ایک ہفتے میں تحقیقات نہیں ہوئیں تو وہ مرکزی وزرا سے ملاقات کریں گے۔ پھر بھی کوئی حل نہ نکلا تو بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ مہارانا پرتاپ سینا کے کارکن 2000 کی تعداد میں اجمیر جائیں گے اور احتجاج کریں گے۔ اس کے علاوہ عدالت سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔


Recent Post

Popular Links