امریکہ میں یہ دہشت گردی نہیں! ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ 18بچوں اور استاد سمیت21/افراد ہلاک

RushdaInfotech May 26th 2022 urdu-news-paper
امریکہ میں یہ دہشت گردی نہیں! ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ  18بچوں اور استاد سمیت21/افراد ہلاک

واشنگٹن-25مئی(ایجنسی) بڑی سے بڑی واردات ہونے کے باوجود امریکہ یہ ماننے کیلئے تیارنہیں ہوتاہے کہ اس کے باشندے دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث ہیں -تازہ خبر یہ ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوولڈے کے ایک اسکول میں فائرنگ کی واردات پیش آئی، جس21سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے- غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس18سالہ ملزم منگل کے روز ٹیکساس میں واقع ایک ایلی منٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کر دی جس کے نتیجے میں 18کمسن بچے اور ایک ٹیچر سمیت21/ افراد ہلاک ہو گئے- فائرنگ کی اس واردات میں 18بچے اور دو بالغ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ13بچوں سمیت14/افراد زخمی بھی ہوئے ہیں - امریکی صدر جو بائیڈن نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں پوچھنا ہے کہ ہم خدا کے نام پر گن لابی کے خلاف کب کھڑے ہوں گے-رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے نوجوان جس کا نام غالبا سیلواڈور راموس ہے، کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے- امریکہ میں ماس شوٹنگ (بڑے پیمانے پر ہونے والی فائرنگ کی واردات)کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے- گن وائلنس آرکائیو کے مطابق2022میں ماس شوٹنگ کے کم از کم212واقعات رونما ہوئے- جی وی اے کے مطابق جن واقعات میں چار افراد ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں انہیں ماس شوٹنگ کے واقعات میں شامل کیا جاتا ہے-
منکی پاکس کا موجودہ پھیلاؤ- وبائی روپ دھارنے کا خطرہ نہیں:جرمن وزیر صحت
برلن-25مئی (ایجنسی)جرمن کے وزیر صحت کارل لاؤٹر باخ نے کہا ہے کہ منکی پاکس کے موجودہ پھیلاؤ سے کسی نئی وبا کے پھوٹنے کا خطرہ نہیں ہے- تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بیماری کو غیر سنجیدہ نہیں لیا جانا چاہیے- لاؤٹر باخ کے مطابق بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انہوں نے فوری تجویز دی ہے کہ اس کے شکار ہونے والوں کو 21 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے- لاؤٹرباخ نے جو خود بھی ایک ماہر فزیشن ہیں، اس خیال کو غلط بتایا کہ ہے کہ بیماری صرف جنسی تعلق سے ہی پھیلتی ہے-
جرمنی میں اب تک منکی پاکس کے پانچ کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے-


Recent Post

Popular Links