یاسین ملک کو عمر قید کی سزا،10لاکھ جرمانہ بھی

RushdaInfotech May 26th 2022 urdu-news-paper
یاسین ملک کو عمر قید کی سزا،10لاکھ جرمانہ بھی

نئی دہلی-25مئی(ایجنسی)کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یٰسین ملک کو دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں سزا کا اعلان کر دیا گیا ہے- دہلی کی خصوصی عدالت نے دو الگ الگ معاملوں میں عمر قید کی سزا سنائی ہے- ساتھ ہی یاسین ملک پر10لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے- یہ فیصلہ این آئی اے کورٹ نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان سنایا- میڈیا رپورٹس کے مطابق 5معاملوں میں یاسین ملک کو 10-10سال کی سزا بھی سنائی گئی ہے- یہ سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی-واضح رہے کہ این آئی اے نے یٰسین ملک کیلئے سزائے موت کی مانگ کی تھی- جمعرات کو عدالت نے یٰسین کو دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیاتھا- یٰسین ملک نے سماعت کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے-اس سے قبل یٰسین ملک کو دہلی کی پٹیالہ کورٹ میں لایا گیا تھا- عدالت میں سزا پر بحث ہوئی- جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا- سزا سنانے سے قبل پٹیالہ کورٹ کمپلیکس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی- کمرہ عدالت کے باہر سی اے پی ایف، اسپیشل سیل کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا-اس دوران کئی لوگ ترنگا لے کر عدالت کے باہر پہنچ گئے - اس کے ساتھ ہی سری نگر کے قریب مائسمہ میں یٰسین ملک کے گھر کے قریب ملک کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم کی بات بھی سامنے آئی ہے- یہاں پتھراؤ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے- یٰسین ملک کا گھر سری نگر کے قریب مائسمہ میں ہے- ملک کے گھر کے ارد گرد سکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے- ڈرونز کے ذریعے علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے-آج تک کی خبر کے مطابق یٰسین ملک نے عدالت کو بتایا کہ وہ یو اے پی اے کی دفعہ16(دہشت گرانہ سرگرمی)17(دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا)،18(دہشت گردانہ کارروائی کی سازش)اور20(دہشت گرد گروپ یا تنظیم کا رکن ہونا)اور تعزیرات ہند سمیت کئی دفعات120بی (مجرمانہ سازش)و 124A(غداری)کے تحت خود پر لگے الزامات کو چیلنج نہیں دینا چاہتے -


Recent Post

Popular Links