اعلانات و مراسلات…
RushdaInfotech
May 25th 2022
urdu-news-paper

مدرسہ نور القرآن میں داخلے
بنگلورو۔(راست) مدرسہ نور القرآن جے سی نگر بنگلور میں اسکول وکالج کے طلبہ کیلئے حفظ قرآن مجید اور پانچ سالہ شعبہ عالمیت کی معقول تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔ داخلہ کیلئے رابطہ کریں۔ 9845020544
مسجدانصار میں حج تربیتی کیمپ جاری
رام نگرم۔(راست) مسجد انصار تبلیغی مرکز، کمندان محلہ، رام نگرم میں مولانا محمد قاسم قریشی صاحب سہ روزہ حج تربیتی کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے۔ مؤرخہ 25اور 26مئی یعنی بروز چہارشنبہ اور جمعرات عازمین حج کو تربیت دی جائے گی۔ عازمین سے گزارش ہے کہ اس کیمپ میں شریک ہوکر طریقہ عمرہ، مناسک حج وزیارات مقامات مقدسہ، مدینہ منور ہ میں حاضری کی مکمل تربیت حاصل کریں اور علماء کے بیانات سے مستفید ہوں۔ (مسجد انصار تبلیغی مرکز۔رام نگرم)