ایشا کپ، ہند۔ پاک پہلا میچ 1-1 سے ڈرا
جکارتہ۔23مئی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ ہاکی ٹورنمنٹ کا پہلا مقابلہ آج یہاں 1-1سے ڈرا رہا۔ دفاعی چیمئین نے آٹھویں منٹ میں کارتی سیلوم کی جانب سے بتائے گئے گول کی بدولت 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔ دیرینہ حریف پاکستان نے بڑی ہی جدوجہد کے بعد گول کرکے برابری کرلی۔ ہندوستان نے اس کے بعد بھی بہت کوشش کی کہ دوسرا گول بن جائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔اس دوران ورلڈ کپ میں پہنچنے کی دوڑمیں ملائیشیا اورکوریا نے جکارتہ کے جی بی کے ایرینا میں منعقد ہیرو ایشیا کپ میں اپنی مہم کا بڑی جیت کے ساتھ آغاز کیا۔ ملیشیا نے عمان کو 7-0 سے اور کوریا نے بنگلہ دیش کو 6-1 سے شکست دی۔ ملیشیا نے ایشیا کپ کے پہلے دن پول بی کے اپنے پہلے میچ میں عمان کے خلاف 7-0 سے جیت درج کی۔ پنالٹی کارنر کے ماہر رازی رحیم کے 6ویں، 13ویں اور 19ویں منٹ میں گول کی بدولت ملیشیا نے ابتدائی منٹوں میں 3-0 کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد تجربہ کار اسٹرائیکر فیضل ساری نے 23ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ہاف ٹائم سے پہلے برتری کو 4-0 پر پہنچا دیا۔ وقفے کے دوران ملیشیا کی ٹیم نے حکمت عملی بنائی اور میچ کے دوسرے حصے میں اعمان کو شکست دے دی۔ملیشیا کے ہیڈ کوچ ارول انتھونی نے کہا“ میچ کے پہلے حصے میں ٹیم نے جس طرح کھیل کا مظاہرہ کیا اس سے میں بہت خوش تھا۔ اس سے ٹیم کے لیے میچ کے دوسرے کو ختم کرنا آسان ہو گیا۔ 34ویں منٹ میں شہریل صباح 40ویں منٹ میں فیض جالی اور 48ویں منٹ میں اشران ہمسانی کے مسلسل گول کی بدولت ملیشیا نے 7-0 سے میچ ختم کیا”۔انتھونی نے کہا“یہاں آنے سے پہلے ہم نے ایک مہینہ یورپ میں گزارا جس نے ٹیم بنانے میں ہماری بہت مدد کی۔ تین سال تک ہاکی نہ کھیلنے کے بعد ہ میچ جیتنے کی ذہنیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ یہاں سے ہمارا مقصد پول سٹیج کے اختتام پر پہلے دو میں رہنا چاہئے ”۔